• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ایماندار پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز کو سراہا گیا

دبئی (سبطِ عارف)ٹیکسیوں میں بھولی جانے والی اشیاء، 2025میں مسافروں کو کروڑوں روپے واپس، دبئی کے ایماندار پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز کو سراہا گیا۔ دبئی میں ٹیکسی سفر کے دوران مسافروں کی جانب سے بھولی جانے والی اشیاء سے متعلق حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ دبئی کی ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سال 2025کے دوران مسافر ٹیکسیوں میں 15 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی سامان بھول گئے، جو فوری کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو واپس کر دیا گیا۔ دبئی کے حکام کے مطابق ایک سال کے دوران 20 لاکھ درہم ( 15 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد ) سے زائد نقد رقم ٹیکسیوں سے برآمد ہوئی، جو دبئی کے ایماندار ٹیکسی ڈرائیورز خصوصا پاکستانی محنت کشوں نے اجنبی مسافروں کو گمشدگی کی رپورٹ کرنے کے فورا بعد واپس کردی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید