کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی وزارت صنعت وپیداوار نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے نئے چیئرمین کی تلاش کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس عہدے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں اس میں امیدوار کی عمر 62 برس تک قابل قبول ہوگی۔ امیدوار کے پاس معروف اداروں میں 18 برس کا سینئر مینجمنٹ کا خاطر خواہ تجربہ، مفادات میں مبتلا نہ ہونا جس میں سیاسی عہدہ رکھنے والے افراد بھی شامل خواہ وہ قانون ساز ادارے کے رکن ہوں یا نہ ہوں۔