کراچی (نیوز ڈیسک) ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز27سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ انہوں نے بھارت کا دورہ گھر واپسی قرار دیا، گفتگو میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر گزارے وقت کے قیمتی تجربات شیئر کیے۔ انڈین میڈیا کے مطابق امریکی ناسا کی سینئر خلانورد سنیتا ولیمز نے 27 سالہ شاندار کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کر لی ہے۔ نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھارت کے دورے کو ʼگھر واپسیʼ قرار دیا، کیونکہ ان کے والد کا تعلق بھارت سے تھا۔