کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) کون بنے گا پاکستان آئیڈل، دل کی دھڑکنیں تیز، نامور گلوکار عاصم اظہر اور میکال حسن کی شرکت نے رنگ جمادیا،نازیہ حسن کو ٹریبیوٹ، استاد راحت فتح علی، بلال مقصود اور زیب بنگش نئی نسل کے گلوکاروں پذیرائی میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا موسیقی کا مقابلے کی اونچی اڑان، رنگوں میں بھرپور اضافہ ہونے لگا،کون بنے گا پاکستان آئیڈل، دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔نامور گلوکار عاصم اظہر اور میکال حسن کی شرکت نے رنگ جمادیا،استاد راحت فتح علی، بلال مقصود اور زیب بنگش نئی نسل کے گلوکاروں شاندار پذیرائی میں مصروف ہیں۔نئی نسل کے نامور سنگر عاصم اظہر نے پاکستان آئیڈل کے ججز عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان، بلال مقصود،میکال حسن اور زیب بنگش کے ساتھ مل کر مستقبل کے ستاروں کی بھرپور پذیرائی کی۔ اس موقع پر عاصم اظہر نے اپنے مشہور سونگز بھی پیش کئے۔