اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) کمپیٹشن اپیلیٹ ٹربیونل نے پاکستان بیکنگ ایسوسی ایشن اور7 بڑےبینکوں کی جانب سے گٹھ جوڑ سے مارک اپ فکس کرنے پر 20کروڑ روپے کا عائد جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں ، ۔ ٹربیونل نے کمپٹیشن کمیشن کے بنکوں کے کارٹل تشکیل دینے پر عائد کیے گئے 20 کروڑ روپے جرمانے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کمیشن کے فیصلے کی تو ثیق کی ہے ،کمپٹیشن کمیشن کے خلاف طویل ترین زیر التوا کیس تھا۔ کمپٹیشن کمیشن نے اپریل 2008میں پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن اور7بڑے بنکوں پر اینہانسڈ سیونگز اکاؤنٹ کے مارک اپ ریٹ مل کر فکس کرنے پر کارٹل تشکیل دینے کا مرتکب قرار دیا تھا۔