• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

150 سے زائد فیکٹریاں بند، مزید بند ہونے کے قریب ہیں، چیئرمین اپٹما

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) 150سے زائد فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں اور مزید بند ہونے کے قریب ہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لئے حکومت فوری طور پر بجلی اور گیس سستی کرنے کے علاوہ شرح سود دس فیصد سے کم کرکے بلاجواز ٹیکس ختم کرے۔ یہ مطالبہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے کیا ہے وہ دیگر ٹیکسٹائل تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انڈسٹری کو 9 سینٹ میں بجلی فراہم کرے، کراس سبسڈی بند کرے اور پیک آور ریٹ ختم کر کے فلیٹ ریٹ مقرر کرے۔ شرح سود سنگل ڈیجٹ کر کے سات سے آٹھ فیصد کی جائے اور بلاجواز ٹیکس ختم کئے جائیں۔ اکتوبر سے اب تک ایکسپورٹس ساڑھے 16بلین ڈالر سے کم ہو کر 15 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ حکومت پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مفروضوں پر معیشت کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے اگر معاشی اڑان ہے تو ملٹی نیشنل کمپنیاں کیوں واپس جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید