پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ کمال احمد اور لائیو سٹاک سپر وائزر ڈاکٹر نعیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی دکا نوں میں دودھ کے معیار کو ملک ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے چیک کیا۔ فیٹ لیول کم ہونے اور دودھ میں 27 سے 35 فیصد تک پانی کی مقدار سامنے آنے پر 4 دودھ فروشوں کو گرفتار کر کے 10 دنوں کیلئے جیل بھیج دیا۔