کھوڑ(نمائندہ جنگ) کھوڑ کے ملحقہ گاؤں احمدال میں زمین کے تنازع پر جھگڑے میں باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز محمد خان کھروال اپنے بیٹے شیراز خان کے ہمراہ زمین پرہل چلا رہاتھا کہ بنارس خان، ممارز خان،لیاقت اور بیٹا محمد آصف پہنچ گئے ۔ بنارس خان،ممارز خان،آصف اور لیاقت نے فائرنگ شروع کردی جس سے محمد خان کھروال جاں بحق اور شیراز زخمی ہوگیا جبکہ مخالف فریق سے لیاقت شدید زخمی ہوا ۔