اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نجی سکیورٹی کمپنی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کرائم سین انوسٹی گیشن ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں کارپوریٹ سیکٹرز بالخصوص ہاؤسنگ سکیموں اور صنعتوں فیکٹریوں کی حفاظت کے ذمہ داران سکیورٹی ہیڈز کو کرائم سین کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کرائم سین کو بہتر انداز میں محفوظ کر کے تحقیقات کی جائیں تو ملزمان کے گرد جلد گھیرا تنگ کیا جا سکتا ہے۔