• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی او ڈی کے درمیان تنازع ،عوام مشکلات کا شکار،تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی او ڈی میں بڑھتے لائن لاسز کے پیش نظر سی او ڈی واقع راشد منہاس روڈ کی گیس سپلائی کا پریشر کم کردیا ہے جس کے باعث شاہراہ فیصل پر واقع پولیس لائن کے 200 مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں ،ماہانہ گیس بل جمع کرانے کے باوجود انہیں گیس نہیں دی جارہی ۔ پولیس لائن شاہراہ فیصل تھانہ کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے کہ دو بڑوں کے تنازع کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے،اس لڑائی میں عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اگر یہ تنازع حل نہیں ہوتا تو ہمیں متبادل ذرائع سے گیس فراہم کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید