کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ تھا نے کے تفتیشی کمرے میں زیرحراست ملزم عمران کی مبینہ خودکشی کا واقعہ ،ڈی آئی جی ساؤتھ کی ہدایت پرایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے شیرشاہ ا نویسٹی گیشن کے ایس آئی او سب انسپکٹر ارشد تنولی اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر سیدار خٹک کو حراست میں لے کر مقدمہ نمبر 263/2023 درج کر لیا ، ضابطہ کے مطابق کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ، پو لیس کے مطابق ملزم عمران ولد ممتاز حسین کو تفتیشی پولیس گزشتہ شب حراست میں لے کر تھانے لائی تھی اور اس سے بچی کی گمشدگی سے متعلق تفتیش جارہی تھی،تفتیشی افسر نمازپڑھنے گیا تو مشتبہ شخص نے پھندالگاکر خودکشی کرلی۔