لاہور (خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر لاہور بھر میں جشن ہوا۔ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی جانب سے متوالوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔رہنماؤں کاکہناتھاکہ یہ سب سیاسی انتقام کے نتیجہ میں فتنہ خان کی جانب سے جھوٹے کیس بنائے گئے تھے۔