لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے، نامہ نگار )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، زیورات سمیت قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گلبرگ میں غیر ملکی کنول جیت فیملی کے ہمراہ شاپنگ کر کے پلازے سے نکلا جہاں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے اڑھائی لاکھ انڈین کرنسی،ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرنسی اورزیورات لوٹ لیے،کاہنہ پاڑویں تھے کے قریب3 ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس سےشہری عمران شدید زخمی ہو گیا جبکہ ایلیٹ ٹاؤن میں 2ڈاکو کریانہ سٹورسے گن پوائنٹ پر دکاندار ناصر سے22ہزار روپے لوٹ کرفرارہوگئے ،یکی گیٹ سے ڈاکو بابر سے 3 لاکھ و موبائل ، نولکھا میں عدنان سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے و موبائل، غازی آبادمیں امجد سے 3 لاکھ و موبائل، مانگا منڈی میں طارق سے 4 لاکھ و موبائل، گلشن اقبال میں ناصر سے 2 لاکھ 40 ہزار و موبائل ، شیراکوٹ میں اکرم سے 3 لاکھ و موبائل، مصری شاہ میں جمیل سے 2 لاکھ اور فون، شاہدرہ میں کامران سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے و فون چھین کر فرار ہوگئے۔ برکی، ڈیفنس، لاری اڈا، شادمان سے کاریں جبکہ مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔