لاہور(خصوصی رپورٹر،کرائم رپورٹر)چینی صوبے جیانگ سوپولیس کے آٹھ رکنی وفد نے تھن یونگ شنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سر براہی میں گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں واقع مقبرہ انار کلی کا دورہ کرایاگیا۔چینی وفدنے ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کابھی دور ہ کیا۔