• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی آر ڈی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے ڈی جی آر ڈی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ملک طارق نے سعید یوسف خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی نے بھی سکروٹنی کرکےاین او سی جاری کرنےکیلئے کہا تھا لیکن آر ڈی اے نے عمل نہ کیاجس پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا تھا۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی آر ی ڈی اے سیف انور جپہ کو دو ہفتوں میں درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھاجس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید