• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور ہولناک جنگی جرم

غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کا ایک اور ہولناک جنگی جرم سامنے آگیا، غزہ کے النصر اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے متعدد بچے مردہ پائے گئے۔اسرائیلی فوج نے کچھ ہفتے پہلے ان بچوں کے گھر والوں اور عملے کو اسلحے کے زور پر ہسپتال سے باہر نکال دیا تھا۔بچوں کے النصر اسپتال کے ایمرجنسی روم کی ویڈیو المشہد ٹی وی نے جاری کردی، اس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے اُن بچوں کی لاشیں پڑی ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے وہیں اکیلا چھوڑ دیا۔فوٹیج میں نوزائیدہ بچوں کی گلی ہوئی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں، جن میں کیڑے پڑ گئے ہیں شمالی غزہ میں بچوں کے النصر اسپتال کو اسرائیلی فورسز نے 10نومبر کے حملوں میں ناکارہ بنا دیا تھا، اسپتال کو ٹینکوں سے گھیر کر وہاں موجود تمام لوگوں کو آدھے گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسرئیلی فوج نے ڈاکٹروں کو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو وہاں سے لے جانے کی اجازت نہیں دی۔
یورپ سے سے مزید