کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار حسن احمد نے کہا ہے کہ میری اہلیہ اور اداکارہ سنیتا مارشل سے پہلی ملاقات فلائٹ بورڈ کرتے وقت ہوئی تھی۔ پاکستانی ماڈلز کی طرح اُنہوں نے بھی مجھ سے جارحانہ انداز سے بات کی مجھے اُن کا یہ انداز بہت پسند آیا۔ شو کے دوران حسن احمد نے اپنی نجی زندگی، آنے والے پروجیکٹس اور دیگر اہم واقعات پر بھی گفتگو کی۔ حاضرین میں موجود ایک نوجوان نے اپنے پسندیدہ اداکار کو سریلی آواز سے ایک گیت سنا کر اُن پر اپنی آواز کا سحر طاری کردیا۔ شوبز اسٹار کے ساتھ شو کے دوران مزیدار گیمز کھیلے گئے اور اُن سے دلچسپ سوال و جواب بھی ہوئے۔ ”ہنسنا منع ہے“ جمعہ شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔