• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے نومبر 2023ء میں 736؍ ارب روپے جمع کرکے پانچ ماہ کا ہدف حاصل کر لیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ نومبر 2023 میں 736ارب روپے اکٹھے کر کے پانچ ماہ کا ہدف حاصل کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 38 فیصد کی نمو کا اشارہ ملتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق ماہانہ ہدف 710 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایف بی آر نے 736 ارب روپے اکٹھے کیے۔ ایک ٹویٹ میں، ایف بی آر نے کہا کہ اس نے نومبر 2023 میں 736 ارب روپے اکٹھے کرکے 5 ماہ کا ہدف حاصل کیا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ریفنڈ جاری کرنے کے باوجود 38 فیصد کی ماہانہ نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) کے دوران اب تک 3484 ارب روپے اکٹھے کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2688 ارب روپے تھے، جو کہ 795.6 ارب روپے کے مطلق ریونیو اکٹھا کرنے کے اعداد و شمار میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اب ایف بی آر کو 30 جون 2024 کو 9415 ارب روپے کے مطلوبہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بقیہ سات ماہ (دسمبر تا جون) کی مدت میں 5,931 ارب روپے جمع کرنے ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید