کراچی(اسٹاف رپورٹر)حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ سندھ کے مظلوم عوام کو برسہا برس کی تکالیف سے نجات دلانے کے لئے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم کو مزید وسعت دی جائے گی اور سندھ کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک متبادل قیادت کے منتظر ہیں - انہوں نے یہ بات جمعرات کی شام کنگری ہاوس میں سندھ کے آٹھ اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی شخصیات اور آئندہ عام انتخابات کے متوقع امیدواروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔