لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس سے جمعیت علمائے احناف پاکستان کے سربراہ مولانا شعیب احمد قاسمی ، جماعت دعوۃُ الحق کے سربراہ پیر سید ولی اللّٰہ شاہ بخاری ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ممتاز احمد اعوان ، جمعیت علمائے اہلِ سنت پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد حنیف حقانی اور چوہدری محمد نواز ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔