ملتان (سٹاف رپورٹر )شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے ملزمان کو بے گناہ قرار دینے پرقادر پور راں کے خاندان نے اہلیان علاقہ کے ہمراہ ایف آئی اے اہلکار کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتاق احمد نے الزام لگایا کہ میری بیٹی حفیظ مائی ایک سال قبل بینک سے تنخواہ نکلوا کر گھر آرہی تھی ،راستے میں، رشتہ دار حشمت نے نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ، جس پر ایف آئی اے میں درخواست دی لیکن تفتیشی نے مبینہ طور پر10 لاکھ روپے لے کر انہیں بے گناہ قرار دے دیا ، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج پر مجبور ہو نگے۔