• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کا معیشت میں مثبت کردار ہے، حاجی زبیر علی

پشاور (وقائع نگار)اندر شہر بازارکی خوبصورتی بحال کرینگے تاجربرادری کا معیشت میں مثبت کردار ہے تاجر وں کے مسائل سے واقف ہوں کیونکہ خود بھی تاجر کمیونٹی سے ہوں پشاور کو تجاوزات سے پاک کرنے میں تاجر تعاون کریں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سفارش کرنے سے گریز کریں ان خیالات کا اظہارمیئر پشاور حاجی زبیر علی نےاندر شہر بازار میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں میئر پشاور کے سامنے مختلف مسائل پیش کئے گئے جن میں سٹریٹ لائیٹس، سولر سسٹم، آئرن ٹاکیاں، ٹف ٹائل، تعمیر نالی و فرشبندی، نوجوان کے کھیل کھود کے لیے سپورٹس سامان، مین ڈرین کی صفائی، تاریخی ثقافتی دیواروں پر پینٹنگ، بازاروں کے بیوٹیفیکیشن اور دیگر مختلف مسائل بازاروں کے حوالے سے پیش کئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے میئر پشاور نے کہاکہ پشاور کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
پشاور سے مزید