• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی اے کا حل شدہ مسئلہ بگاڑا گیا ، ملازمین تنخواہوں سے محروم، لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام بی ڈی اے کے نئے مستقل ہونے والے ملازمین کو انفرادی تقرر نامے جاری نہ کرنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں کو نجی شعبے کو دینے ، محکمہ بی اینڈ آر ، اری گیشن ، کیو ڈی اے ، واسا ایگریکلچرل ، انجینئرنگ سمیت دیگر محکموں و میونسپل اداروں میں لواحقین کے کوٹہ پر عمل درآمد نہ کیے جانے ، تنخواہوں ، پنشن اور گریجویٹی کی عدم ادائیگی کے خلاف جمعرات کو احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان ، قاسم خان ، حسن بلوچ ، عارف خان نچاری اور دیگر رہنماؤں نے کی ، احتجاجی ریلی انسکمب روڈ شارع اقبال اور عدالت روڈ سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ ہوا جس سے خان زمان ، قاسم خان ، معروف آزاد ، حاجی عبدالعزیز شاہوانی ، عارف خان نچاری ، انیس الرحمٰن ، تنویر اسلم ، محمد عمر جتک ، عابد بٹ ، میر زیب شاوانی ، ابراہیم زہری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ جان بوجھ کر ملازمین کو سڑکوں احتجاج پر مجبور کرنے کی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ، بی ڈی اے کا حل شدہ مسئلہ بگاڑا گیا جس کیخلاف ملازمین چھ ماہ سے سراپا احتجاج ہیں ، منظوی کے باوجود ملازمین کو پانچ چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم رکھا جا تا ہے ۔ہم اس جائز مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید