کراچی( اسٹاف رپورٹر) واٹر کارپوریشن کی جانب سے گریڈ 1 تا گریڈ 15 کے ملازمین کے لیے حج اور عمرے کی قرعہ اندازی کی تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد کی گئی، قرعہ اندازی تقریب میں 15 خوش نصیب ملازمین حج اور 10 عمرے کی سعادت کے لیے کامیاب ہوئے، تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان تھے جبکہ تقریب میں محمد ثاقب، سید عمران زیدی، ندیم احمد کرمانی، انتخاب احمد راجپوت، سید عامر رشید، محمد نواز اور سی بی اے چیئرمین ارشاد خان سمیت دیگر افسران و ملازمین شریک تھے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی محمد ثاقب اور لیبر ویلفیئر آفیسر محمد نواز کو کامیاب اور پروقار تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ آج ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور حاصل کرتے ہوئے اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ واٹر کارپوریشن کو کسی بھی صورت میں پرائیوٹائزنہیں کیا جائے گا نہ ہی کسی ملازم کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا جن اداروں پر واٹر کارپوریشن کے واجبات ہیں ان تمام اداروں سے واجبات ہر حال میں واپس لیے جائیں گے، ، تقریب کے اختتام پر پر صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر کارپوریشن ندیم احمد کرمانی نے سی ای او واٹر کارپوریشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے 16 تا 20 گریڈ تک افسران کو بھی حج قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے۔