اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے نگران وزیر دفاع انور علی حیدر کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انورعلی حیدرکی اہلیہ 10 کروڑ 95 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں ، انوارعلی حیدرنے راولپنڈی میں ڈھائی کنال کارہائشی پلاٹ 4 کروڑ 41 لاکھ کاظاہرکیا، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں 82 لاکھ سے زائد،گوجرانوالہ میں 33 لاکھ کارہائشی پلاٹ بھی ہے،نگران وزیردفاع کاایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد مالیت کا کمرشل پلاٹ میں حصہ ہے۔