• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA میں سیاسی اثر و رسوخ سے ہائر اسکیل کی پوسٹوں کا چارج لینے کا انکشاف

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹو ریٹس میں سیاسی اثر و رسوخ سے اپنے اسکیل سے ہائر اسکیل کی پوسٹوں کا چارج لینے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئر مین کاغیر مستحق ملازمین کو ہائر اسکیل کی پوسٹوں کے دیے گئے کرنٹ ‘ ایکٹنگ ،اضافی چارج فوری واپس لینے کا حکم ، یہ تعداد سینکڑوں میں ہے جس کا چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے سخت نوٹس لے کرحکم دیا ہے کہ غیر مستحق ملازمین کو ہائر اسکیل کی پوسٹوں کے دیے گئے چارج فوری طور پر واپس لئے جائیں۔چیئر مین کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایچ آرڈی ٹو کنزہ افسر نے ایسے تمام چارج منسوخ کرنے کا با ضا بطہ آفس میمو ر نڈم جاری کردیا ۔تمام ڈائریکٹر ز اور ڈی جیز کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مختلف ڈائریکٹو ریٹس میں لک آ فٹر چارج‘ کرنٹ چارج ‘ ایکٹنگ چارج اور اضافی چارج دیے گئے جن میں بیشتر ملازمین ایسے ہیں جو ابھی لائن آف پروموشن میں ہی نہیں لیکن ا نہیں ہائر گریڈ کا چارج دیدیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید