• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر نشست پر الیکشن لڑینگے، چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی امیدوار ہونگے، بابر اعوان

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیساتھ ہاتھ ہو گیا ہے ، جتنے مرضی کیسز میں ریلیف دیں سمیع اللہ والے کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل کیا ، صرف سپریم کورٹ کا لارجر بنچ ہی سزا ختم کر سکتا ہے۔ ہر نشست پر الیکشن لڑیں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی امیدوار ہونگے ، فاٹا کی پانچ سیٹیں ختم کر کے خیبر پختونخوا کی چھاتی پر ظلم کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کیلئے سات ججز کا فیصلہ چاہئے۔ نواز شریف کے کیس میں بھی ان کے وکلا نے نظرثانی دائر کی مگر وہ بھی خارج کر دی گئی ، کل چیف جسٹس سپریم کورٹ سے میں نے کہا کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ بھی نظر آنی چاہئے ، کل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایک پارٹی کو باہر نکلنے نہیں دے رہے یہ کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید