• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی سوچ چھوڑ کر عوام کو معیشت، سیاست میں حصہ دار بنانا پڑیگا، بلاول بھٹو

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پرانی سوچ کو چھوڑ کر عوام کو معیشت، سیاست میں حصہ دار بنانا پڑے گا۔ہمیں بتایا جا رہا ہے 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گےکوئٹہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے دکھ اور تکلیف کا مجھے احساس ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر ایک نئے دور سیاست کو متعارف کرانا ہے، ہم نفرت، تقسیم اور انا کی سیاست ختم کر کے آگے بڑھیں گے، انشاءاللہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی، ہم سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کو انکا حق دلوائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید