لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ہم جنس پرست افراد کی لاہور میں تقریب کے انعقاد کیخلاف درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک بغیر کارروائی ملتوی کر دی، عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوموار کو درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت ہوگی۔ درخواست میں وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ مسلم ٹاؤن لاہور میں ہم جنس پرست تقریب کررہے ہیں۔