کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا سپلائر کو بھاری مقدار میں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کو موٹرسائیکل پر گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہوئے گلشن غازی اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم صابر کے قبضہ سے 3 بورے (1200 عدد پڑیاں) مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔