کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، احتجاجی مظاہرین میں حماس کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلی شہریوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے تمام قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی حکومت سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تل ابیب میں اسرائیل کے جنگی ہیڈکوارٹرز کے باہر مظاہرے میں 50 سالہ ییلینا تروپانوف بھی شریک تھیں جنہیں حال ہی میں حماس نے رہا کیا تھا ۔