• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی ادارے کسی کونوازنا، دھتکارنا ترک کریں، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، لیاقت بلوچ نے خیبرپختونخوا میں 20 اضلاع کے ضلعی عہدیداران، قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران اور ضلعی انتخابی کمیٹی ارکان کے ساتھ انتخابات 2024ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ترازو نشان اور اسلامی فلاحی انقلابی منشور اور ملک گیر، بھرپور انتخابی مہم کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔، لیول پلیئنگ فیلڈ کا اصول یہی ہے کہ ماضی کے ناکام اور تباہ کن تجربات سے گریز کیا جائے اور ریاستی ادارے کسی کو نوازنے، کسی کو دُھتکارنے کا اصول ترک کرے پورے ملک میں عوام جماعت اسلامی کی خدمات، پالیسی اور اتحادِ اُمت کے جذبوں کو سراہ رہے ہیں، جماعت اسلامی ووٹرز کی بیداری اور روایتی حربوں سے انتخابات چرانے کے ہر حربہ کو جمہوری جدوجہد سے ناکام بنائے گی، پانچ سال کے لیے انتخابات کے موقع پر ووٹرز کو ماضی کے تمام ناکام تجربات، عوام کو دکھ درد دینے والی پولرائزیشن اور اپنا اور ملک و ملت کا مستقبل سنوارنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے۔ جماعتِ اسلامی ملک بھر کے محب وطن ووٹرز کے لیے بہترین آپشن ہے. جماعتِ اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال کر اسلامی، خوشحال اور مستحکم پاکستان بنائے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 8 فروری انتخابات پر نگران حکومت، ایوانِ صدر، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ کا سپریم کورٹ نے اتفاق کرایا ہے، اب آئینی دائرے میں انتخابات کے التواء اور فرار کی ہر گنجائش ختم ہوگئی ہے، حلقہ بندیوں پر بھی اب حتمی نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے لیے اب آئین کے مطابق انتخابات کا ہی راستہ ہے، انتخابات سے فرار کے لیے آئین سے ماورا اقدامات ملک و ملت کے لیے انتہائی سنگین نتائج لائیں گے.