• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی مقدمات کے چالان جلد عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی پی او آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز،اے آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن، تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں تمام پولیس افسران کو جرائم کی بیخ کنی کے لئے اہداف دیئے گئے گئے۔آئی سی سی پی او نے تمام افسران کو "پکار "15 کی کالزاور تھانوں میں درج مقدمات کا جائزہ لینے ،درخواست دہندگان سے رابطہ کرنے اور ان کی درخواستوں پر کی گئی پیشرفت پر رائے لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس افسران کو تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تمام مقدمات کے چالان جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور تعلیمی اداروں سے منشیات کا سدباب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشی ،ناجائز قبضوں اور گداگر ی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے سینئر افسران کو جرائم کے خاتمہ کےلئے تھانوں کی حدود میں مزید پولیس چوکیوں کے قیام کی ہدایت بھی کی۔
اسلام آباد سے مزید