پڈانگ۔ انڈونیشیا(اےایف پی)انڈونیشیا کے گنجان آباد جزیرے سماٹرا میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوا اور اس کی راکھ تین کلو میٹرز (9842فٹ)بلندی تک پھیل گیا۔ مقامی حکام کے مطابق لاوا پھیلنے سے کسی جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے آتش فشاں نے لاوا اُبلنا شروع کیا۔ جس کا رُخ مشرقی کی جانب رہا۔ 2891میٹرز بلند آتش فشاں بدستور لاوا اُبل رہاہے۔