• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلین ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ فاسٹ بولر مچل اسٹارک ان فٹ ہیں اور ان کی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہے۔قیادت پیٹ کمنز کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن اور مچل مارش شامل ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل نئے فاسٹ بولر لانس مورس تیز رفتار گیند کرانے کیلیے مشہور ہیں۔ اسکواڈ میں شامل 14میں سے 13ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے ، پہلا ٹیسٹ 14دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید