• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی آج پہلے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کام افتتاح کرینگے

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے خواہشمند بین الاقوامی ومقامی صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کرنے کے لئے لاہور میں صوبے کا پہلا بزنس فسیلیٹیشن سنٹر آج سے کام کا آغاز کردے گا۔ نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سنٹر میں NOCs، لائسنس اور پرمٹ وغیرہ کے حصول کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ اس اقدام کا مقصد ایک سافٹ ویئر ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد سرکاری ایجنسیوں کو جوڑ کر کاروباری رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔ یہ اقدام کاروباری اداروں کے لیے ایک سازگار ماحول کی تخلیق میں خاطر خواہ تعاون کرے گا۔اس طرح انٹرپرائز کی تخلیق اور آپریشنز کو فروغ ملے گا۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں خصوصی خدمات کے لئے تعینات کئے گے عملے میں افسران اور 17 سرکاری ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید