اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے شادی شدہ سرکاری ملازمین اور غیر شادی شدہ خواتین سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیےʼʼ ویڈ لاک پالیسی ʼʼپر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا ، عدالت نے آبزرویشن دی کہ یہ پالیسی بنیادی طور پر اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ایک اسٹیشن پر تعینات میاں بیوی کو مفاد عامہ کی مجبوری بغیر پریشان نہ کیا جائے اور مزید یہ کہ عوامی مفاد میں جائز حد سے زیادہ توسیع کی درخواست پر ہمدردی کے ساتھ غور کیا جائے ۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عائشہ اے ملک نے قلمبند کیا ہے۔