کراچی (رفیق مانگٹ)دھرمیندر عمر کے آخری حصے تک جوان رہے، راز سامنے آگیا، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر امیت کوہلی نے اداکار کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی طویل عرصے تک برقرار رہنے والی صحت، توانائی اور مضبوطی کے پانچ بنیادی اصول بیان کیے ہیں۔جن میں مسلسل حرکت، سادہ گھریلو غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، ہلکی مگر مستقل روٹین اورمثبت اور زندہ دل طرزِ فکر شامل ہیں۔روزانہ 20 سے 30 منٹ حرکت، سادہ غذا اور مثبت رویہ اپنائیں،بزرگوں کیلئے پیغام،دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر ڈاکٹر نے ان کی طویل صحت کے 5سنہری اصول بتا دیئے۔ڈاکٹر کوہلی نے بتایا کہ دھرمیندر نے اپنے 80 کی دہائی میں بھی غیر معمولی نظم و ضبط، مثبت سوچ اور مسلسل جسمانی حرکت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھا۔ڈاکٹر نے کہا کہ دھرمیندر کی اصل طاقت ان کی ہیرو جیسی قوتِ ارادی تھی۔ مشکل دنوں میں بھی وہ مسکراتے ہوئے کہتے، چلو، تھوڑا کرتے ہیں۔ ہار نہیں ماننی۔ فزیوتھراپسٹ کے مطابق یہی جذبہ ان کی اصل توانائی تھا، جو عمر کے آخری حصے تک برقرار رہا۔اداکار کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی متعدد ویڈیوز میں وہ اپنے فارم ہاؤس میں ورزش کرتے، مسلز دکھاتے، آبی تھراپی اور فزیوتھراپی کے فوائد بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 2022 میں دی کپل شرما شومیں بھی انہوں نے جسمانی سرگرمی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کیا تھا۔ڈاکٹر کوہلی نے دھرمیندر کی مضبوطی کے پانچ اہم اصول کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکم توانائی والے دنوں میں بھی وہ جسم کو سست نہیں ہونے دیتے تھے۔