• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (فاروق اقدس )بنگلا دیش میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن قومی انتخابات اور چارٹر ریفرنڈم کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، 12فروری 2026کو انتخابات کا انعقاد اور جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 13ویں قومی انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 12 فروری 2026 کو ہوگی بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے چار جنوری تک ہوگی کاغذات واپس لینے کی اخری تاریخ 20 جنوری رکھی گئی ہے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 13 قومی انتخابات بنگلہ دیش کو نئی سمت دینے کا تاریخی موقع ہوں گے اور ضروری ہے کہ یہ انتخابات شفاف اور سب کے لیے قابل قبول ہوں۔
اہم خبریں سے مزید