کراچی (نیوز ڈیسک) میکسیکو کا چین سے درآمدات پر50فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان مقامی صنعت کو تحفظ دینے اور تجارتی عدم توازن کم کرنیکی کوشش، عالمی سپلائی چین اور تجارت پر اہماثرات متوقع ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو نے چین سے درآمد ہونے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد تک کے بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ملکی صنعتوں کو تحفظ دینے اور تجارت میں بڑھتے ہوئے عدم توازن کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔