• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس؛ سپلیمنٹری گرانٹس پر شدید تحفظات

  اسلام آباد(نامہ نگار)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں کی جانب سے اربوں روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،کنوینر معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ محکموں کی جانب سے سپلیمنٹری گرانٹس کا حجم انتہائی تشویشناک ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر بجٹنگ اسی انداز میں جاری رہی تو یہ درست سمت نہیں ہوگی  ،انھوں   نے  آئندہ غیر ضروری سپلیمنٹری گرانٹس سے گریز کی ہدایت کی۔ اجلاس کنوینر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں  وزارتِ میری ٹائم افیئرز سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،  اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) سالوں سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے واجبات ادا نہیں کر سکا۔ آڈٹ حکام کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی نے 24 ایکڑ زمین مورخہ 28 جون 1997 کو پی ایس او کو 50 سالہ لیز پر دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید