کراچی (نیوز ڈیسک) بائبل کے تمام زبانوں میں ترجمے کی دوڑ، 2033تک ہر زبان میں دستیابی کی کوشش، دنیا بھر میں بائبل کے ترجمے کے لیے ایک عالمی منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس کا ہدف 2033تک ہر زبان میں بائبل کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کوشش کا مقصد مذہبی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا اور لسانی تنوع کے باوجود ہر کمیونٹی کو اپنی مادری زبان میں مقدس کتاب پڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ تاریخی طور پر بائبل کے ترجمے کئی صدیوں میں کیے گئے، اور یہ عمل مختلف ثقافتوں اور لسانی گروہوں کے لیے پیچیدہ رہا ہے، لیکن اب ٹیکنالوجی اس میں انقلاب لا رہی ہے۔ خاص طور پر بڑے لینگویج ماڈلز اور مصنوعی ذہانت (AI) کو ترجمے کے عمل میں استعمال کیا جا رہا ہے، جو متن کی درستگی، روانی اور ثقافتی ہم آہنگی کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ ماڈلز نہ صرف بنیادی ترجمے کرتے ہیں بلکہ مختلف زبانوں کے ادبی اور مذہبی انداز کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ ترجمہ شدہ مواد مقامی قارئین کے لیے فطری اور قابل فہم ہو۔