واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا901ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بل کے 312حق میں اور112مخالفت میں ووٹ آئے، یہ بل اب سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔نئے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری اور یوکرین کے لیے آئندہ دو سال میں 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔بل میں اسرائیل کے دفاعی پروگرامز، بالخصوص آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلِنگ کے لیے مکمل فنڈنگ بھی شامل ہے۔