• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب ؛رواں سال 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد شکایات پر فیصلے

اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب نے رواں سال دو لاکھ42ہزار سے زا ئد فیصلے کئے  ہیں تو قع ہے اس سال شکا یات کی تعداد اڑھائی لاکھ سے بڑ ھ جا ئے گی ، انھوں نے مزید کہا اس سال وفاقی محتسب پا کستان کی طر ف سے مجمو عی طور پر 9.46 ارب روپے ما لیت کے تنا زعات کے فیصلے کئے گئے،اداروں میں اعلیٰ کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر نے والوں کی حو صلہ افزا ئی اور ایوا رڈز دینے سے افسران و عملے میں زیا دہ سے زیا دہ کام کر نے کا جذ بہ پروان چڑ ھتا ہے۔ وہ گز شتہ روز  دفتر پشا ور میں وفاقی محتسب کے   خیبر پختونخواہ کے علا قا ئی دفاتر میں بہتر ین کا رکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اور عملے کو ایوا رڈ دینے کی  تقر یب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقر یب میں پشا ور، ایبٹ آ باد، سوات اور ڈیرہ اسما عیل خان کے افسران اور ایوا رڈ یا فتگان نے شر کت کی۔وفاقی محتسب نے ادارے کے افسران اور عملے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آ پ لو گوں کی محنت اور لگن سے  ادارہ مسلسل تر قی کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید