اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نے پشاور کے ایک مقامی اخبار ( جنگ نہیں) میں ایک جعلی کمپنی کی جانب سے خادمین حج کا اشتہار دینے کا نو ٹس لے لیا ہے اور وزارت مذہبی امور نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے کہ خدام الحجاج کی بھرتی کا جعلی اشتہار شائع کرنے پر ملزمان کے خلاف قانونی کا روائی کی جا ئے ۔اس خط میں پشاور کے ایک روز نامہ میں شائع ہونے والے 8 دسمبر 2025ء کے اشتہار کا حوالہ دیاگیا ہے جو سعودی عرب کیلئے خادمین حج کی بھرتی سے متعلق ہے۔وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ وزارت نے ایسا کوئی اشتہار نہیں دیا۔ بعض افراد اور تنظیمیں خدام الحجاج کی بھرتی کے جعلی اشتہارات اخبارات اور سوشل میٖڈ یا پر پھیلا ر ہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے خدام الحجاج کے اشتہارات جعلی ہیں۔