اسلام اباد (فاروق اقدس )"سارک تنظیم" کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی حد تک محدود کرنے کی بھارتی کوشیشیں، علاقائی سطح پر نئے اتحاد کا بیان اسحاق ڈار نے دیا تھا ،بنگلہ دیشی مشیر خارجہ کے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے،بنگلہ دیش نے علاقائی سطح پر تشکیل پانے والے کسی ممکنہ اتحاد میں بنگلہ دیش کی شمولیت کو یقینی قرار دینے کا عندیہ دے دیا ہےدیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے لیے اسٹرٹیجک طور پر یہی ممکن ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ علاقائی سطح پر کسی بھی مجوزہ اتحاد میں شامل ہوں اور اس میں بھارت نہ ہو ان کا کہنا تھا کہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک نیپال بھوٹان ایسا نہیں کر سکتے وہ بھارت کے بغیر علاقائی ممالک کا کوئی بلاک نہیں بنا سکتے یہ بات بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسن نے بنگلہ دیش کے سرکاری سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔