کراچی (نیوز ڈیسک) میٹھا کھانے والوں کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کھانا عمر بڑھنے کی رفتار کم کر سکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کے بنیادی جز، کوکو، میں تھیوبرومین نامی ایک اہم مرکب ہے جو پودوں میں قدرتی طور پر بنتا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مرکب ’’بایولوجیکل ایج‘‘ (عمر رسیدگی) یعنی جسمانی خلیوں میں وقت کے ساتھ ہونے والے نقصان کو کم کرتا ہے۔ اگرچہ ماہرین اب تک نہیں جانتے کہ تھیوبرومین بڑھاپے کے عمل کو کیسے سست کرتا ہے۔ تھیوبرومین، جو چاکلیٹ کو اس کا اصل کڑوا ذائقہ دیتا ہے، صرف زیادہ کوکو والی چاکلیٹ میں قابلِ ذکر مقدار میں ہوتا ہے۔