اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خور یف نے کہاہے کہ پاک افغان تعلقات کی کشیدگی پر روس کوتشویش ہے دونوں ممالک سفارت کاری کے ساتھ مسائل حل کریں،یورپ نے جارحیت کی توجدید اسلحے کے ساتھ فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے روسی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کی تعلقات بحالی کیلئے ثالثی کی پیش کش بھی کی۔ سفیر البرٹ پی خور یف کا کہنا تھا روس یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،اگر یورپ نے روس کے خلاف جارحیت کی توجدید اسلحے کے ساتھ انتہائی فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔