• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر فٹنس ٹینکر نہ رکے تو ہائیڈرنٹس کا گھیراؤ کرینگے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسیز)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت ہائیڈرنٹس کو صرف رجسٹرڈ او ر فٹنس سرٹیفکیٹ والے ٹینکرز کو پانی فراہم کرنےکا پابند کرے، بغیر فٹنس ٹینکر نہ رکے تو ہائیڈرنٹس کاگھیرائو کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہرمیں بے لگام ڈمپرز ٹریلرز اور واٹر ٹینکرز کی زد میں آکر ہونے والی مسلسل ہلاکتوں اور کلچر ڈے کے نام پر ہونے والی دہشت گردی پر غور کیلئے کراچی کی تمام تنظیمی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ رواں سال ڈمپرز ٹینکرز اور ٹریلرز کی زد میں آکر ابتک 806 افراد کچلے جاچکے ہیں لیکن حکومت کے رویئے سے کہیں نہیں لگتا کہ انہیں انسانی جانوں کی ضیاع پر ذرا بھی دکھ ہے یا وہ انہیں روکنے میں سنجیدہ ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ یہ کہتی رہی ہے کہ جب تک ہیوی ٹریفک جو کراچی کی سڑکوں پر بے لگام دندناتی پھر رہی ہے،انکی قانونی ملکیت ثابت کئے بغیر شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے اور تمام ہیوی وہیکل کا لائسنس لازمی قرار دیا جائے لیکن چونکہ تقریباً تمام ہی ہیوی وہیکل حکومت میں شامل بااثر افراد کی ملکیت ہیں اور نان کسٹم پیڈ ہیں اس لئے تمام قوانین اور ضابطوں کو پس پشت ڈال کر کراچی کے شہریوں کو کچلنے کا لائسنس ملا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید