• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی طاقتوں کے خلاف اتفاق اوراتحادکی ضرورت ہے،علماء

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شادی پورہ کے زیراہتما م مسئلہ فلسطین پر قادیانی اور اسرا ئیلی گٹھ جوڑ کے عنوان پر جامع مسجد ختم نبوت، ادارۃ الفرقان لاہور میں پروگرام ہوا۔ پرو گرام کی صدارت میاں محمدرضوان نفیس نے کی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا عبدالنعیم، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا محمدقاسم گجر، مولانا سعید وقار ودیگر علماء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی طاقتوں کے خلاف مسلم امہ کو اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔